پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد :پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔

سماجی رابطے کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس پاکستان، بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں معطل ہوئی تھی۔

واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں پریشانی رہی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی۔