سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 32.75 فیصد اضافہ  

Remittances of Pakistani workers based in Saudi Arabia increased by 32.75%
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 32.75 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جون میں ختم ہونے والے مالی سال 2021 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 7.7 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2020 کے مقابلےمیں 32.75 فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال 2020 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 5.865 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ جون 2021 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 690 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات، سہولیات اورترغیبات دینے کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی طورپر27 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا اورملکی تاریخ میں پہلی بار سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرنے 29 ارب ڈالرکاہندسہ عبورکیاہے۔