آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے شکست دیدی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

سینٹ لوشیا: آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم کالی آندھی کو سیریز میں 1-3  کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینٹ لوشیا میں ہونے والے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیر یز میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ 
آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ، مچل مارش نے 44 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 75 رنز سکور کئے جبکہ کپتان ایرون فنچ نے 53 رنز بنائے ، میچ میں ویسٹ انڈیز کے کامیاب باؤلر ہائیڈن والش رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی اور آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 4 رنز سے جیت لیا، مچل مارش نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔