وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے ہیں اور وفاقی وزراءفواد چوہدری، شیخ رشید اور علی زیدی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ازبکستان گئے ہیں جبکہ ان کا یہ دورہ زبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت، روابط اور سیکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہم ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران پاک، ازبک مفادات کے مختلف امور میں اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم عمران خان ازبک صدر سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔