دنیا کی مہنگی ترین فرائز کی پلیٹ سامنے آگئی ، کھانے کے لئے دو دن پہلے آرڈر دینا ہوگا

دنیا کی مہنگی ترین فرائز کی پلیٹ سامنے آگئی ، کھانے کے لئے دو دن پہلے آرڈر دینا ہوگا

واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں فرائز کی مہنگی ترین پلیٹ متعارف کرادی گئی، پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت 34 ہزار روپے ہوگی لیکن کھانے کے لئے دو دن پہلے آرڈر دینا ہوگا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریستوران سرینڈیپٹی تھری نے 200 ڈالر کی فرنچ فرائیز پیش کرکے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا دسواں اعزاز اپنے نام کرلیا ۔  یہ دنیا کی سب سے مہنگی فرائیز  کی پلیٹ ہے۔ اس قیمت میں بہترین بریانی کی تین دیگیں بنائی جاسکتی ہیں ۔ فرائیز کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستان 34 ہزار روپے کے بقدر ہے۔

 مین ہٹن کے مشرق میں واقع ریستوران نے اپنی مہنگی ترین فرائز کا اعلان ’قومی فرنچ فرائیز ڈے‘ کے موقع پر کیا ہے۔ اس ڈش میں بہت نایاب اور قیمتی ترین اجزا شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں کئی طرح کی قیمتی شرابیں، پرانا سرکہ خاص قسم کے چپربیک آلو، ٹرفل آئل اور نمک، پنیر، مکھن، آزاد بطخوں کے انڈے اور آزاد گائے کے دودھ  کریم، سوئٹزرلینڈ کا بہترین پنیر شامل کرکے اس پر 32 قیراط سونے کا ورق چڑھایا گیا ہے جسے کھایا جاسکتا ہے۔

سرینڈیپیٹی تھری نے  کہا ہے کہ اگر آپ یہ فرائیز کھانا چاہتے ہیں تو پہلے اس کا آرڈر دے کر بکنگ کرانا ہوگی۔ اس ریستوران کے پاس دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم اور سب سے بڑے شادی کیک بنانے کا اعزاز بھی ہے۔ اس کے علاوہ نصف درجن دیگر اعزازت بھی اپنے نام کررکھے ہیں۔