صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر زکا دورہ 

DG ISI,President Arif Alvi,Afghan Peace Process

راولپنڈی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیا،دورہ کے موقع پر صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ ورا نہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا،آئی ایس آئی کی طرف سے صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت کو انکی خصوصی دلچسپی کے شعبے  سائبر سیکورٹی  پر بھی بریفنگ دی گئی ،صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے  آئی ایس آئی کی  کاوشوں کی تعریف کی  اور ان کی پیشہ ورا نہ تیاری  پر اطمینان کا اظہار کیا۔