عید کا تحفہ : پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافہ

عید کا تحفہ : پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول مزید پانچ روپے چالیس پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے ۔ لائٹ ڈیزل ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا ۔

حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مزید بوجھ ڈال دیا ۔ پیٹرول ۔ ڈیزل ۔ مٹی کا تیل مہنگے کر دیے گئے ۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے چالیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو اٹھارہ روپے نو پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے چون پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو سولہ روپے ترپن پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گی ۔

جبکہ لائٹ ڈیزل  ایک روپے ستائیس پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ چوراسی روپے اکتیس پیسے اور مٹی کا تیل ایک روپے انتالیس پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ ستاسی روپے چودہ پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا ۔