شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بھی امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرلیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بھی امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرلیا
سورس: فائل فوٹو

ابوظہبی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ 

ثانیہ مرزا کی وجہ سے بھارت کو ٹینس کے میدان میں دنیا بھر میں شہرت ملی اس وقت ثانیہ مرزا لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ومبلڈن میں شریک ہیں۔ 

شعیب ملک پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان ہیں انہوں نے 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 116 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات نے 2019 میں رہائشیوں کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا تھا ۔پانچ یا دس سال کا ویزا خود کار طریقے سے ری نیو ہوجائے گا۔