پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد سرکاری قیمت   165روپے کلو ہو گئی۔ 

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن فاونڈر اور چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میی 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی گیس اضافے کے بعد 165 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور گھریلو سیلنڈر 1950 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 225 اضافہ کیا گیا ہے اور کمرشل سیلنڈر 7490 میں فروخت جاری ہے، جب کہ گلگت میں گیس کی قیمت 185 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتای کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کوحد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔