وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور اورمراد سعید کے قافلے پر حملہ 

Ali Amin Gandapur,Murad Saeed

کوٹلی : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کےحلقے میں وفاقی وزراء علی امین گنڈاپوراور مراد سعید کے قافلے پر حملہ ہوا ہے تاہم دونوں وفاقی وزرا محفوظ رہے ۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے وفاقی وزرا مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے  قافلےپر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وفاقی وزراء محفوظ رہے.

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ  جونہی ہمارا قافلہ فاروق حیدر کے حلقے میں داخل ہوا فائرنگ کی گئی ۔میری گاڑی کے ساتھ موجود دوسری گاڑی پر فائر لگے ۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں فاروق حیدر کے حلقے میں جلسہ ضرور ہوگا ۔