جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 42 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 42 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
سورس: file photo

برلن:مشرقی یورپ میں تیز بارشوں کے سبب جرمنی کی دو ریاستوں میں سیلاب آنے کی وجہ سے 42 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا  کہ مغربی یورپ میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے نتیجے میں جرمنی کے احرویلر نامی شہر میں 18 جب کہ پڑوسی ملک بیلجیئم میں 6 افراد ہلاک ہوئے اور لییج شہر کے حکام نے تمام مکینوں کو  متاثرہ علاقہ چھوڑنے کی اپیل بھی کی ہے جس سے سیلاب کے باعث مزید جانی نقصان نہ ہو سکے تاہم اس دوران جرمنی کے دو فائر فائٹر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مغربی یورپ میں تیز بارشوں کے سبب جرمنی سمیت ہالینڈ، بیلجیئم اور  مشرقی یورپ کے کے ممالک بھی تباہ حالی کا شکار ہوئے ہیں جس میں کئی شہریوں کے مکانات اجڑ چکے ہیں۔

جرمنی کی ریاست رائن لینڈ کی چیف  مالو ڈریئرکا کہنا ہے کہ ایمرجنسی عملہ اس مشکل وقت میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر امدادی کارروائی میں مصروف ہے۔

 
جرمن پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ گھروں کی چھتوں پر اب بھی متعدد افراد موجود ہیں جنہیں ریسکیو کرنا باقی ہے، مواصلاتی اور سڑکوں کا نظام مکمل درہم برہم ہے جب کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔