متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کر دی 

UAE,Pakistan Relation,Dubai

دبئی :متحدہ عرب امارات نے بالآخر پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کر دی ،اب یو اے ای جانے کیلئے صرف نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہی درکار ہو گا ،دفتر خارجہ اور سفارتخانے کی تصدیق لازمی نہیں ہو گی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو اب متحدہ عرب امارات جانے کیلئے تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ،پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے اپنا ہی حکم نامہ واپس لے لیا ۔

اب پاکستانیوں کے لئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی دفتر خارجہ و سفارتخانے سے تصدیق لازمی نہیں ہوگی ،ترجمان دفتر خارجہ اور سفیر متحدہ عرب امارات ابراہیم الزاہبی نے تصدیق کردی ۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا ہے کہ فلائیٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد صرف نادرا ویکسیشن سرٹیفیکیٹ ہی درکار ہوگا،دفترخارجہ اور سفارتخانے کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی۔