نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ،شائقین کیلئے بڑی خوشخبری 

Pak Vs Newzeland,T20 Series 2021

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے نیوز ی لینڈ کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچز کی تعداد تین سے بڑھا پانچ کرنے کی درخواست کر دی ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق  نیو زی لینڈ کرکٹ ٹیم  نے رواں سال ستمبر اکتوبر میں پاکستان کو دورہ کر نا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیو زی لینڈ کر کٹ بورڈ کو ٹی 20  میچز  بڑھا نے  کی خواہش کر دی ہے ۔

پاکستان بورڈ نے  ٹی 20 میچز کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کر نے کی درخواست کر دی ہے ، دونوں بورڈ  کے درمیان رابطوں کا سلسلہ  جاری ہے ، میچوں کی تعداد پر اتفاق  ہو نے کے بعد  سیریز  کے شیڈول کا اعلان کیا جا ئے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پا کستان کا دورہ کرے گی ،آخری دفعہ  نیو زی لینڈ ٹیم نے 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا  تھا ۔