پاکستان اور روس کا سٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا 

Pakistan Russia Gas Pipeline

اسلام آباد :پاکستان اور روس کے درمیان سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ پر دستخط ہو گئے، کراچی سے لاہور تک تقریبا 1100 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کا سٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پاگیا ،معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم  ڈاکٹرارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر  الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے،دستخط کی تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر ،وزارت پٹرولیم اورروس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

وفاقی وزیرِ توانائی حما داظہر کا کہنا تھا یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا ،آج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں،منصوبے پر2.5ارب ڈالرلاگت آئے گی اوریہ 2023تک مکمل ہوگا،پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے،مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی،جبکہ منصوبے کا درآمدسامان روس سے آئے گا،انہوں نے کہا گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا۔

65ede7f3180160275e582fffc8ea0933

حما داظہر کا کہنا تھا گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی،معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

سربراہ روسی وفد کا کہنا ہے شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے، الیگزینڈٹولپاروف نے کہا یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔