کرم ایجنسی ، سیکیورٹی فورسز نے 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا

کرم ایجنسی ، سیکیورٹی فورسز نے 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا
کیپشن: کرم ایجنسی ، سیکیورٹی فورسز نے 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کو ایک اور کامیابی مل گئی۔ 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم ایجنسی میں 5مزدوروں کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور جوانوں نے 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا۔ 

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کےعلاقہ زیوا میں آپریشن کیا تھا اور اس آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کا ایک افسر اور جوان شہید ہو گئے تھے۔ شہدا میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شامل تھے۔ 

گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کےعلاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا جس میں2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا بہادر سپاہی فدا الرحمان شہید ہو گیا۔ شہید سپاہی کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد شہریوں اور فورسز کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی بلوچستان کے ضلع آواران میں  خفیہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے تھے۔