لاہور شاد باغ میں بوسیدہ مکان کے چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق

 لاہور شاد باغ میں بوسیدہ مکان کے چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق
کیپشن: لاہور شاد باغ میں بوسیدہ مکان کے چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وسن پورہ سکیم نمبر 2 امام غزالی پارک  میں بوسیدہ مکان کے چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

نیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں وسن پورہ سکیم نمبر 2 امام غزالی پارک میں بوسیدہ مکان کے چھت گرنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سمیرا بی بی، رضوان علی، مہوش رضوان، مناہل، محمد ابراہیم، رابعہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے  کے نتیجے میں ملبے تلے دبے  5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دادی ، میاں بیوی، بہن  اور بیٹی شامل ہیں۔