وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سیلاب کی صورتحال پر شرکاءکو بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے کے بعد قانونی کارروائی پر مشاورت اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور اور معیاد سے زائد مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں