حکومت کا طیبہ گل کی شکایت پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

حکومت کا طیبہ گل کی شکایت پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے طیبہ گل کی شکایت پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سکینڈل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طیبہ گل سے رابطہ کر کے تمام ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،طیبہ گل کی انکوائری شفاف ہو گی اور سکینڈل میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزادی جائے گی۔ 
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا کہ سابق حکومت نے آئین شکنی کی اور عمران خان کو آئین شکنی کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں