وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دیدیا، غداری کا مقدمہ قائم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دیدیا، غداری کا مقدمہ قائم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے ہونے والے معاہدے اور سپریم کورٹ کے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے آئین کا تحفظ یقینی ہوا، سپریم کورٹ کا ڈپٹی سپیکر رولنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ قابل ستائش اور سنگ میل ہے۔
بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے غداری کے مقدمے سے متعلق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور تمام اتحادی جماعتوں سے ایک ایک ممبر شامل ہو گا جبکہ یہ کمیٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات پر تجاویز دے گی۔ 
مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھائیں اور حکومت نے دل پر پتھر رکھ کر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، لیکن جیسے جیسے پیڑول کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہوں گی، ہم عوام کو ریلیف دیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے معاہدے پر وزارت خزانہ اور وزیر خارجہ کے کردار کو سراہا گیا، وفاقی کابینہ کا موقف ہے کہ ملک تب ترقی کرے گا جب معیشت بہتر ہو گی، حکومت نے ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عام عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں