عامر سہیل پاک، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل

عامر سہیل پاک، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کو بھی کمنٹری پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے روشن ابے سنگھے، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن اور ایچ ڈی ایکرمین بھی کمنٹری پینل میں ہیں۔
پاک، سری لنکا سیریز میں نیوزی لینڈ کے جیف کرو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری ہوں گے جبکہ آئی سی سی ایلیٹ پینل کمار دھرما سینا اور مرائس اراسمس آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے 20 جولائی گالے میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں