ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے 

ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے 
سورس: File

اسلام آباد: پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو صاف شفاف پرامن اور قانون کے مطابق کرانے کیلئے انتظامات کیے جاچکے ہیں ۔پولیس رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈیوٹیز انجام دینگے ۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ پریذائیڈنگ افسران ریٹرننگ افسران سے پولنگ بیگ وصول کرینگے ۔ پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت اپنی موبائل لوکیشن آن رکھیں ۔ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں فوراً ریٹرننگ افسران کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسران کے حوالے کرینگے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایات دی ہے کہ  ریٹرننگ افسران فرانزک تفصیلات کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرینگے۔ ہر امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹ کی تربیت کو یقینی بنائے اور پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کئے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑے ۔ پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ سٹیشن پر مہیا کرنے کا پابند ہوگا۔

ریٹرننگ افسران نے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے ہیں جو پولنگ کا عمل شروع ہونے سے لیکر نتائج مرتب ہونے تک کام کرتے رہیں گے۔  کنٹرول رومز میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس رینجرز اور پاک فوج کے حکام بھی موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔ کسی بھی قسم کی شکایت کو نمٹانے کیلئے سنٹرل اور صوبائی کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں