حکومت کی بدترین نااہلی ،آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ڈالر کی اڑان جاری 

حکومت کی بدترین نااہلی ،آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ڈالر کی اڑان جاری 
سورس: File

کراچی : آئی ایم ایف سے معاہدے اور چین سے رقم آنے کے بعد بھی حکومت ڈالر کی اڑان روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ آج بھی روپے کی قدر میں 1 روپیہ 15 پیسے کمی ہوئی۔ 

نیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھر روپے کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 209 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی۔

 عید تعطیلات کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو کاروباری روز میں 1 ہزار سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم آخری کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی، 100 انڈیکس 274 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں