پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ 

پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے باہر سے پولنگ ایجنٹس تعینات کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔ پولنگ ایجنٹس  سے متعلق  پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا  کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں ۔ الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کی تقرری سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کرچکا ہے ۔تحریک انصاف نے پولنگ ایجنٹس کے دوسرے حلقہ سے ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں