پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فروغ کیلئے کانفرنس 

پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فروغ کیلئے کانفرنس 
سورس: Twitter

لاہور : پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فروغ کے لیے موٹیو اور پاک لانچ کے علی فہد کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا ۔

کانفرنس میں امریکا اور دیگر ممالک سے آئی ٹی میں خدمات انجام دینے والی شخصیات نے شرکت کی۔  دو روزہ کانفرنس میں مختلف سیشن سے امریکا سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد اور میٹا فیس بک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر شیخ ، ڈائریکٹرآفانجینئرنگ آرٹی فیشل انٹیلی جنس علی ریحان،امریکا سے وی پی انجینئرنگ سیفٹی مووٹیو اندرجیت سنگھ ،لیکس کیپٹل سے بلال زبیری ، پاک لانچ کے علی فہد اور دیگر شرکا کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور روزگار کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی ممکن ہو گی۔ 

شرکا کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پاکستان کے پروفیشنل نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستانی آئی ٹی سے وابستہ شخصیات اور انٹرپنورز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکا نے اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔