ملکی سیاست میں اہم پیش رفت ، وزیر اعظم شہبازشریف کا چودھری نثار کو فون 

ملکی سیاست میں اہم پیش رفت ، وزیر اعظم شہبازشریف کا چودھری نثار کو فون 
سورس: File

اسلام آباد: ملکی سیاست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ 

ایوان وزیر اعظم کے مطابق وزیراعظم نے چودھری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چودھری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ کیپٹن نعمان عید الاضحیٰ سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں