ملکی میرجعفراور میر صادق نے میرے خلاف سازش کی، اتوار کو مسٹر ایکس کو پھینٹا لگے گا: عمران خان 

ملکی میرجعفراور میر صادق نے میرے خلاف سازش کی، اتوار کو مسٹر ایکس کو پھینٹا لگے گا: عمران خان 
سورس: Twitter

فیصل آباد، لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا  لگے گا۔ انہوں نے دھاندلی کے ریکارڈ توڑنے کا پروگرام بنایا ہے۔میر جعفر اور میر صادق نے سازش کی سہولت کاری کی ۔مسٹر ایکس لاہور میں بیٹھا دھاندلی کروا رہا ہے۔ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو لوگ سری لنکا کو بھی بھول جائیں گے .سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی کان کھول کے سن لیں،تم دونوں میری نظر  میں ہو.

ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کے آخری روز فیصل آباد اور لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے عمران خان  نے شہبازشریف سمیت لیگی قیادت شدید تنقید کی  اور  کہا شہبازشریف نے 130 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھائی اور اب35 روپے کم کی۔ مسٹرایکس دھاندلی کرائے گا۔ پولنگ ایجنٹس تیاری رکھیں،ناکام بنائیں گے  اور مسٹر ایکس کو پھینٹا لگائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سمجھ چکی ہے کہ ملک پر بڑی بیرونی سازش ہوئی۔ملک میں  میر جعفر میر صادق نے بیرونی سازش کو کامیاب کیا۔امریکا نے 30 سال سے ملک لوٹنے والو ں کو دوبارہ مسلط کردیا۔ان چوروں نے آتے ہی نیب قانون ختم کرکے 1100 ارب کا ڈاکا ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ 1100 ارب نوجوانوں کا پیسہ تھا، انہوں نے آتے ہی این آر او لیا۔اپنے پہلے دور کے 11 سال میں جو لوٹ مار کی ،مشرف سے اس پر این آر او لیا۔مشرف کے بعد 10 سال میں جو ڈاکے مارے اس پر این آر او 2 لیا۔ شہبازشریف ایسا تاثر دے رہےہیں جیسے عوام پر بڑا احسان کردیا۔  وعدہ کرتا ہوں آخری گیند تک ان سے لڑتا رہوں گا۔یہ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے ، ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں