عمران خان نے اپنی گھریلو خواتین سے مل کر کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے: مریم نواز 

عمران خان نے اپنی گھریلو خواتین سے مل کر کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے: مریم نواز 
سورس: Twitter

لاہور ، ملتان : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان شرم آنی چاہیے اس نے اپنی گھریلو خواتین سے مل کر کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ دوسروں کو چور چور کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو اور اب پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔ 

ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کے آخری روز لاہور اور ملتان جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں 4 سال کٹھ پتلی راج تھا۔ عمران  نے بزدار،اورپنکی پیرنی نے فرح گوگی کو کٹھ پتلی رکھا ہوا تھا،یہ  مزید رہتا تو لاہور کو  کھنڈر بنا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں لاہور کی ترقی بند ہوگئی تھی کوئی پرسان حال نہیں تھا۔  پنجاب کی ترقی کی جنگ  جیت کردکھائیں گے۔ لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔ لاہور نوازشریف کا تھا ، ہے اور رہےگا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ بزدار کی شکل میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو کسی نے کبھی کسی جلسے میں نہیں دیکھا۔گزشتہ دور میں پنجاب میں فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے احکامات اور لوٹ مار چلتی رہی۔ عمران نیازی آج اس شخص کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے جسے وہ بڑا ڈاکو کہتا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کی جنگ میں مسلم لیگ ن کی ہی فتح ہوگی۔ میری بہنو، صبح صبح گھروں سے نکل کر مسلم لیگ ن پر مہر لگانی ہے ۔ وہ خواتین جو کام پر جاتی ہیں پنجاب حکومت انہیں سکوٹی فراہم کررہی ہے۔ وہ کسان جس کے پاس پانچ ایکڑ زمین ہے انہیں چھوٹے قرضے دیئے جائینگے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے پاکستان کو آگے بڑھنے دو، ترقی کرنے دو۔ ہاتھ جوڑتی ہوں کہ پاکستان کی ترقی کے راستے سے ہٹ جاؤ۔ شیر ہی شیر کو ووٹ دینگے ۔فتنہ خان نے ایسا وزیراعلی رکھا جب وہ تھا پنجاب میں بجلی نہیں تھی گیا تو پاکستان میں  بجلی نہیں تھی ۔ تحفوں کے متعلق پوچھو تو عمران خان کہتا ہے میرے تحفے میری مرضی ۔نواز شریف نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں لڑائی جھگڑوں سے دور رہتی ہوں تاکہ پاکستان ترقی کرے۔ فتنہ بازی کے لیے جو شخص آپ کو استعمال کرے وہ عوام کا خیرخواہ نہیں ہے ۔مسلم لیگ ن نے عمران خان کے حلق سے تمام انتخابات نکلوا لیے۔ انہوں نے کہا کہ میرے جیل کے کمرے میں قرآن پاک رکھنے کی جگہ نہیں تھی۔ جب نماز پڑھتی تو پتہ نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں ہوں یا باتھ روم میں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جس جیل  میں رکھا گیا تھا اس کے کمرے اور باتھ روم میں دیوار نہیں تھی۔ مریم نواز نے اپنے باپ نوازشریف کا سر نہیں جھکنے دیا۔ عمران خان نے خود بڑے بڑے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے جیسے لوگوں کو بدنام کیا۔ 

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ عمران خان عوام سے جھوٹ مت بولو۔ احسن اقبال پر گولی چلانے سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ عمران خان نے مذہب اور اسلامی کارڈ کھیلا۔ عمران خان کی نظر میں ای سی پی قانون کے تحت چلے تو برا ہے۔ امپورٹڈ وزیر اور مشیر راتوں رات واپس چلے گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی گھریلو خواتین کے ساتھ مل کر کرپشن کی انتہا کردی لیکن چور ڈاکو ثابت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لوگوں کو چور ڈاکو کہنا بہت آسان ہے۔ 4 سال پہلے عمران خان نے انتشار پھیلانے کو کوشش کی تھی۔ 4 سال پہلے عمران خان نے جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنانے کا دھوکا کیا۔ 

انہوں نے مسلم لیگ کے ساتھ محبت نبھانی ہے۔ چھوٹی چھوٹی دکانوں پر لکھا تھا سستا آٹا دستیاب ہے جو بارودی سرنگیں عمران خان نے بچھائی تھیں وہ ہم نے ہٹا دی ہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کل سکون کی نیند آئی تھی۔ پچھلے چند دن میں میں نے 40 گھنٹے سفر کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں