کراچی سینٹرل جیل سے سنگین جرائم میں ملوث 2قیدی فرار

کراچی سینٹرل جیل سے سنگین جرائم میں ملوث 2قیدی فرار

کراچی سینٹرل جیل سے سنگین جرائم میں ملوث دو قیدی فرار ہو گئے. قیدیوں کے فرار ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 12 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا .وزیر قانون و جیل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا .پولیس نے فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے ہیں.

کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدی شیخ محمد ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد خان عرف منا گزشتہ شب جیل سے فرار ہوئے.جیل انتظامیہ نے معاملے کو چھپائے رکھا تاہم میڈیا پر خبر نشر ہونے پر حکام نے واقعہ کا نوٹس لیا ۔ دونوں دھشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی سے ہے . جیل حکام کے مطابق دونوں قیدی جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہوئے ۔
واقعہ پرآئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے جیل کے 12 اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ چیف سیکریڑی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے .صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات نے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی.جیل حکام نے نیو ٹاون پولیس کو واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے لیے جیل کے 12 افسروں اوراہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے.