پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی ہوگئی

پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی ہوگئی

دبئی: پاکستان کے مسلسل تین میچوں میں کامیابی کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بنا لی ہے تاہم اب پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پانے کا موقع مل گیا، اس مقصد کیلیے چیمپئنز ٹرافی کے متوقع فائنل میں بھارت کو زیر کرنا ہوگا۔

گروپ اسٹیج پر جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو مات دینے سے ٹیم کے3 پوائنٹس بڑھ گئے، یوں اب گرین شرٹس کے مجموعی پوائنٹس 91 ہوگئے ہیں، انگلینڈ سے سیمی فائنل میں شکست دینے  پر د ومزید پوائنٹ مل گئے جس سے پاکستان کے پوائنٹس3 9 ہوگئے ہیں، نویں نمبر کی ویسٹ انڈیز ٹیم سے فاصلہ 14 پوائنٹس تک بڑھنے سے پاکستان کا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کا خطرہ تقریباً ٹل چکا۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی بیٹسمینوں کو مایوس کن کھیل پر رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، بابر اعظم ایک درجہ نیچے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، 2 درجے تنزلی نے حفیظ کو 22 اور اظہر علی کو 42 ویں نمبر پر پہنچا دیا، ایک درجہ نیچے اتر کر شعیب ملک 48 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ بولرز میں پاکستانی حسن علی ایک ساتھ 16 درجے کی چھلانگ لگا کر 19 ویں درجے پر آ گئے ہیں، محمد عرفان 4 درجہ تنزلی سے 25 ویں نمبر پر پہنچ چکے۔ آل راؤنڈرزمیں حفیظ بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔