شہری کراچی کی سڑکوں پر شیر لے آیا

شہری کراچی کی سڑکوں پر شیر لے آیا

کراچی: شہر قائد  کی سڑکوں پر اچانک نمودار ہونے والے شیر نے شہریوں کے تو پسینےہی چھڑوا دیئے ۔ جس نے دیکھا شیر کی ہیبت سے سہم کر ہی رہ گیا تفصیلا ت کے مطابق شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں شہری شیر کو گاڑی میں شیر کو لے کر سڑک پر گھومتا رہا اور پولیس اس واقعے سے مکمل لاعلم رہی۔

تفصیلات کے مطابق شہری شیر کو گاڑی میں اپنے ہمراہ لے کر سڑک پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے عوامی مقامات پر لے کر گھومتا رہا، اس دوران پولیس واقعے سے مکمل لاعلم رہی جبکہ قانون کے مطابق شیر یا کسی بھی جنگلی جانور کو عوامی مقامات پر نہیں لایا جاسکتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنے ہمراہ ویگو گاڑی میں شیر کو پیچھے لے کر بیٹھا ہے اور اُس کے ہاتھ میں بس ایک پٹہ ہے۔ 

تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیر کے مالک کو کراچی کے پوش علاقے سے گرفتار کر لیا ۔ شیر کے مالک کا کہناہے کہ یہ ویڈیو تین چار دن پہلے بنائی گئی ہوگی ۔ مگر کسی نے اپلوڈ ابھی کی ہے ۔ وہ اپنے پالتو شیر کو ڈاکٹر کے پاس دیکھانے کے لیئے لے جارہا تھا ۔ 

اس کا مزید کہناتھا کہ اس کے پاس لائسنس ہے جو اس نے پولیس حکام کو دکھا دیا ہے ۔ شیر کے مالک سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔