اسلام آباد اور کشمیر سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد اور کشمیر سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب اور سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر مزمل حسین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16، ڈی جی خان 07، ساہیوال، چکوال 03، نوپورتھل 02 ، راولاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزمل حسین نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں48، نوکنڈی، دالبندین، لاڑکانہ، دادو، نورپورتھل 47، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، بھکر 46 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 42، اسلام آباد 23اور40،کراچی 29اور36،پشاور 24اور41،کوئٹہ 15اور38،گلگت 15اور33جبکہ چترال میں کم سے کم 15اورزیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔