وزیراعظم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

وزیراعظم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں ۔ اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی میں پیشی کیلیے وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے تھے ۔وزیراعظم ہاوس سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا راستہ تقریبا 11کلومیٹر ہے.

عام شہری کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گا ،وزیر اعظم کا فیصلہ، ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم عام شہری کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی صرف وزیر اعظم کی گاڑی عمارت کے اندر داخل ہو ئی ۔وزیر اعظم کی رہنمائی کے لیےٹریفک پولیس تک نہیں ہوگی۔وزیر اعظم کے ساتھ پروٹوکول کی کوئی گاڑی نہیں ہوگی۔ نواز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز، شہباز شریف ،دانیال عزیز ،آصف کرمانی تھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔