سعودی اور یمن کے سرحدی علاقے میں دھماکہ، سعودی فوجی جاں بحق

سعودی اور یمن کے سرحدی علاقے میں دھماکہ، سعودی فوجی جاں بحق

ریاض :سعودی عر ب اور یمن کی سرحد پر گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے نتیجے میں سعودی فوجی جاں بحق ہو گیا،سعودی فوج کے قافلے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا یہ بارودی سرنگ سڑک کے کنارے نصب کی گئی تھی۔

سعودی فوج کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ حملے میں ایک سپاہی محمد شامی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یمن سے ایک مشتبہ گاڑی سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے کے لیے آگے بڑھ رہی تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار شدت پسند باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یاد رہے یمن میں جاری جنگ میں سعودی سرحد کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کی بنا پر سعودی اتحاد یمن پر فصائی حملے کر رہا ہے، اور حوثی باغی موقع ملتے ہی سعودی فوجیوں پر حملہ کر دیتے ہیں.