قطر بحران کے حل کی کنجی شاہ سلمان کے ہاتھ میں ہے، ترکی

قطر بحران کے حل کی کنجی شاہ سلمان کے ہاتھ میں ہے، ترکی

ریاض: ترکی کے وزیر خارجہ مومود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز قطر بحران کے حل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ترک وزیر خارجہ نے عرب خبررساں ادارے سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز واحد شخصیت ہیں جو قطر بحران کو حل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر طیب اردوآن کے بیان میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ہم تمام فریقین کے درمیان باہمی احترام کے اصول کے تحت مفاہمت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خلیجی ریاستوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے حل کے لیے ترکی مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا یہی وجہ ہے ترکی قطری قیادت سمیت دوسرے خلیجی ملکوں کی قیادت سے بھی رابطے میں ہے۔ توقع ہے کہ رمضان المباک کے اختتام سے قبل بحران کا کوئی مثبت حل نکل آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں مولود چاوش اوگلو نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک ترکی کے لیے یکساں قابل احترام اور ترکی کے بھائی ہیں۔

خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے ترکی تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انقرہ نے خلیجی ریاستوں کے درمیان کشیدگی دور کرنے کے لیے عالمی سطح پر رابطے تیز کردیے ہیں اور ہم ان تنازع کے حل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔