'نواز شریف خود پیش نہیں ہوئے جے آئی ٹی کے حکم پر پیش ہوئے'

'نواز شریف خود پیش نہیں ہوئے جے آئی ٹی کے حکم پر پیش ہوئے'

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا ان کو رلاؤں گا آج رونے کے دن آ گئے۔ نواز شریف خود پیش نہیں ہوئے جے آئی ٹی کے حکم پر پیش ہوئے اور نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے بحیثیت ملزم پیش ہوئے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں 1993 میں نیسکول، نیلسن کیسے بنائیں؟ اپارٹمنٹس بچوں کے نام کیسے منتقل ہوئے؟، 18سال کی عمر میں حسن، حسین ارب پتی کیسے ہوگئے؟، شریف فیملی کے 46افراد کے نام پیسا کیسے واپس آیا؟۔

ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شریف برادران بڑے بڑے دعوے کر کے عوام کو تو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن آئین و قانون کے ضامن اداروں کو نہیں ان کے پاس ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے پیسوں کو جائز ملکیت ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں اور یہ جے آئی ٹی کے سوالوں کے جوابات ہی نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے وزراءاور کارکنوں نے جمع ہو کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہاں مکھی تک پر نہیں مار سکتی اور تاریخ میں پہلی بار شریفوں کا احتساب ہو رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمی کا پانامہ پر فیصلہ انصاف پر ہی مبنی ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں