پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں،درجن سے زائد ملزمان گرفتار

پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں،درجن سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی:  پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے درجن سے زائد ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ گزری اور عائشہ منزل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ایک زخمی بھی ہوا۔ادھر کورنگی بلال کالونی سے نامعلوم شخص کی چار روز پرانی لاش ملی  جبکہ نارتھ ناظم آباد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

گزری پولیس نے شہریوں سے موبائیل فون چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار کر لئے اسلحہ ،چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

گزری کے علاقے خیابان سحر کے قریب تین ڈاکوؤ نے امتیاز نامی شہری سے اسکی کار چھینی،پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کا تعاقب کیا، فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیاجبکہ گولی لگنے سے کار سوار مدعی امتیازبھی زخمی ہوا ،دو ملزمان فرار ہو گئے۔
ادھر عائشہ منزل کے قریب پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔رینجرز اور پولیس نے بلال کالونی ، اورنگی ٹاون ، لانڈھی ،سکھن اور ڈاکس کے علاقوں میں چھاپے مارکر 10 ملزمان کو گرفتار کر لئے، دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلیں ۔کورنگی بلال کالونی سے ایک شخص کی چار روز پرانی لاش ملی ۔

مصنف کے بارے میں