جےآئی ٹی کے سامنے پیشی، وکلا نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

جےآئی ٹی کے سامنے پیشی، وکلا نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

لاہور: وکلاء نے پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کے مطالبہ کے لئے ہفتہ وار احتجاج کیا۔  وکلا رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو کر جے آئی ٹی میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف  کے استعفے  کے مطالبہ کے لئے  لاہور ہائیکورٹ بارکا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کا بطور وزیر اعظم جے آ ئی ٹی کے سامنے پیش ہونا  شرم کی بات ہے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون   کا جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینا بھی افسوس ناک امر ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ذوالفقار علی نے کہا کہ آئی ٹی میں ثابت ہو گا کہ  وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے.اجلاس میں وکلا نے وزیراعظم نواز کے خلاف نعرے بھی لگائے، اجلاس کے بعد وکلا نے جی پی او چوک میں ایک ریلی  بھی نکالی۔

مصنف کے بارے میں