شام, امریکی حملے میں 300عام شہری جاں بحق ہوئے،اقوام متحدہ

شام, امریکی حملے میں 300عام شہری جاں بحق ہوئے،اقوام متحدہ

=نیویارک:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے رقہ میں امریکہ کے نام نہاد اتحادی فوج کے حملے میں300عام شہری جاں بحق ہو گئے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کیرین ابو زیدکا کہنا صرف شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحاد کے حملے میں میں300عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

اس سے قبل بھی رقہ میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں 4عورتیں اور دو بچے تھے۔شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔