حاکم وقت نے اپنے عمل سے قانون کادرس دیا ،مشاہداللہ خان

حاکم وقت نے اپنے عمل سے قانون کادرس دیا ،مشاہداللہ خان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حاکم وقت نے یہ ثابت کیاہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے.پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے مشاہداللہ خان کا کہناتھا کہ مخالفین وزیراعظم کے اسٹیپ ڈاون کا خیال دل سے نکال دیں اورمقابلے کے لئے الیکشن لڑیں اور دیگر لوگ بھی وزیراعظم کے نقش قدم پہ چلیں۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کی پیشی سے اداروں نے مضبوطی کی جانب قدم بڑھایاایسے اقدامات سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں دیگر لوگوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وزیراعظم کے نقش قدم پہ چلیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین اداروں کامذاق اڑانا بند کریں اور پھبتیاں نہ کسیں بلکہ جب ادارے ان کو بلائیں تو وہ بھی سرنڈر کرکے خود کوپیش کریں۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ یہ بہت بڑا سنگ میل ہے جو پاکستان نے عبور کیا ہے ،ہر شخص کو قا نون کا احترام کرنا چاہیے حاکم وقت نے اپنے عمل سے قانون کادرس دیا ہے دوسروں کو بھی اس کی پاسداری کر نی چاہیے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں