وزیراعلیٰ شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ کو 64 ویں سالگرہ پر مبارکباد

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ کو 64 ویں سالگرہ پر مبارکباد

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو 64 ویں سالگرہ پر مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں چینی صدر کی ذاتی دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورچینی صدرکی جانب سے پاکستان کیلئے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ویژن کے باعث چین کو قلیل عرصے میں دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہے اورصدر شی جن پنگ کی قیادت میں بہترین معاشی پالیسیوں اور شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ اقدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے اور انہوں نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذریعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اورروڈ کا ویژن خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی لائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں