آج میں جو کچھ ہوں اس میں سلمان خان کا بڑا کردار ہے، کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے سلمان خان کے درمیان معا شقہ تو کئی سال تک مشہور رہا مگر سلمان خان کے باقی افیئرز کی طرح یہ بھی کچھ زیادہ آگے نہ بڑھ سکا اور جلد ہی اس کا خاتمہ ہوگیا۔تاہم کترینہ کیف ابھی بھی دبنگ خان کے بارے میں کافی حد تک جذبات رکھتی ہیں جس کا اندازہ فلم فیئر کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں انکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ کریئر کے ابتدا میں سلمان خان نے مجھے بھر پور سپورٹ کیا۔میں آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں سلمان خان کا بڑا کردار ہے۔

جگا جاسوس’ کی خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان خان کا ان کی زندگی میں ایک بہت اہم مقام ہے اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ سراہا ہی ہے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لئے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے۔جب اس انٹرویو کے دوران ان سے سلمان خان کے ساتھ اچھے اور برے لمحات کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اس سوال کو یہ کہتے ہوئے گول کرگئیں کہ اس کے لئے کبھی الگ سے پورا شو کریں گے۔