شریں مزاری نے آرمی چیف کو ہی" تنقید"کا نشانہ بنا ڈالا

شریں مزاری نے آرمی چیف کو ہی

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے ہنگو میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی ’مزمت‘ کرنے پر پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈرون نے خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو کے اسپین تل کے علاقے میں ایک گھر پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر اور ان کے ساتھی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہم پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے ہنگو میں ہونے والے ڈرون حملے کو نتائج کے برعکس قرار دینے کو قبول نہیں کرتے.

We don't expect COAS to simply term US Drone strike on Hangu as "counter productive" - and that too after 3 days of silence.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 15, 2017

انھوں نے آرمی چیف کی ڈرون حملے کے بعد ‘تین روز کی خاموشی’ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم واضح رہے کہ آرمی چیف کا بیان ڈرون حملے کے دو روز بعد سامنے آیا تھا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ تمام قسم کے حملوں سے ہماری زمین کا دفاع کرے گی، جس میں ہماری زمین پر ہونے والے ڈرون حملے بھی شامل ہیں.

We expect our military to defend our territory against all attacks/intrusions incl by US drones on our territory. Action, not words, needed! https://t.co/Bm1vkdnvcz
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 15, 2017

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقدام کو الفاظ کی ضرورت نہیں۔

پی پی پی رہنما نے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف سے کارروائی کی توقع تھی، نہ کہ حملے کے تین روز بعد صرف مزمت کی۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 'ڈرون حملوں جیسی یک طرفہ کارروائیاں نتائج کے برخلاف اور پاکستان کی جانب سے جاری معلومات کے تبادلے اور تعاون کی روح کے منافی ہیں

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں