امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے :روسی صدر

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پٹن نے کہا ہے کہ روس امریکہ کی ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا۔ انھوںنے مزید کہاکہ روس امریکہ کے ساتھ شام اور خطے میںہتھیاروں کی روک تھام جیسے معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

 امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے :روسی صدر

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پٹن نے کہا ہے کہ روس امریکہ کی ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا۔ انھوں نے مزید کہاکہ روس امریکہ کے ساتھ شام اور خطے میں ہتھیاروں کی روک تھام جیسے معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اورروس شام میں جاری خانہ جنگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ روس شامی صدر بشارالاسد حکومت کی بقاءکیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور خطے میںاپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے تو دوسری طرف امریکہ بشارالاسد کو شام کے حالات کا ذمہ دار سمجھتے ہوئے اسے اقتدار چھوڑنے کا کہتا ہے اور شامی باغیوں کی حمایت بھی کرتاہے۔امریکہ 2014سے شام میں کاروائیاں کرنے والے داعش جیسے جہادی گروہوں کیخلاف فضائی کروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن امریکہ ایسے حملوں سے بھی اجتناب کرتاہے جس سے اسد کی حکومت کو کوئی فائدہ ہوتا ہو۔