چین نے اپنی پہلی ایکسرے خلائی ٹیلی سکوپ مدار میں بھیج دی

چین نے اپنی پہلی ایکسرے خلائی ٹیلی سکوپ مدار میں بھیج دی

بیجنگ: چین نے شمال مغربی چین کے صحرائے گوبی میں جایو چوان مصنوعی سیارے  چھوڑنے کے مرکز  سے  لانگ  مارچ ۔4بی راکٹ کے ذریعے سیاہ سوراخوں، اجرام فلکی اور گاما رے کی بھرمار کا مشاہدہ کرنے کے لئے اپنی پہلی ایکسرے سپلائی ٹیلی سکوپ خلاء میں بھیج دی۔

2.5ٹن وزنی ہارڈ ایکسرے ماڈولیشن ٹیلی سکوپ جسے ان سائٹ قراردیا گیا ہے، زمین سے اوپر  550 کلومیٹر کے مدار میں بھیجا  گیا ہے تا کہ سائنسدان سیاہ سوراخوں کے ارتقاع  اور  زبردست مقناطیسی حلقہ اثر اور نظام فلکی کے اندر کی صورتحال کو بہتر طورپر سمجھ سکیں۔

اس ٹیلی سکوپ کے ذریعے سائنسدان اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ اجرام فلکی کو خلائی جہاز کی جہاز رانی کے لئے اس طرح استعمال کیاجائے اور کشش ثقل کی لہروں کے مقابلے میں گاما رے کی بھرمارکی تلاش کی جائے، چین سائنسدانوں کی کئی نسلی کی کوششوں اور فہم و فراست کے نتیجے ان سائٹ کے بارے میں توقع ہے کہ اس سے خلائی فلکی شناسی کی ترقی کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور چین میں خلائی ایکسرے کا سوراغ لگانے کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا جائے گا۔

ان سائٹ کو خلا میں چھوٹی تجربہ گاہ سے تعبیر کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں سوراغ لگانے والوں کا ایک تہرا نظام ہے جن میں ہائی انرجی ایکسرے ٹیلی سکوپ،میڈیم انرجی ، ایکسرے ٹیلی سکوپ او ر لو انرجی ٹیلی سکوپ شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں