بہن کہنے پر ثنابچہ کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

بہن کہنے پر ثنابچہ کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

لاہور: گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی سمیت پاکستانی معروف شخصیات کی وائرل ہونے والی تصاویر خوب زیر بحث رہیں۔
اان تصاویر کا لوگوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا، جس میں کچھ لوگوں نے تنقید کی جبکہ کچھ نے تصاویر کو بے حد سراہا۔
لیکن شاہد خان آفریدی نے اس بارے میں ٹوئٹ کرکے تمام لوگوں کو خاموش کر دیا۔

da78cc13201ba9e9629ed907528c7282



ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” شکریہ بہن ثناء بچہ،سحری کی زبردست دعوت کے لیے پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں کےساتھ مل کر خوشی ہوئی“ ۔
جس کے جواب میں ثناء بچہ نے انہیں اس ٹوئٹ کا جواب کچھ اس طرح دیا

b9b06a12714696c37804f08676b93a4a



”ہمارا خون ایک نہیں ہے، لیکن ایسے مرد سے بہتر کوئی نہیں جو نہ صرف آپ کو اپنی بہن مخاطب کرے بلکہ بہنوں جیسا برتاو بھی کرے ،لالا شاہد آفریدی“

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف صحافی ٹی وی اینکر پرسن اور فلمساز ثناء بچہ نے رمضان کے موقع پر پاکستان کی کئی نامور شخصیات کو اپنے گھر سحری پر مدعو کیا ان تمام سلیبریٹیز میں پاکستان کے مایاناز کھلاڑی شاہد آفریدی بھی شامل تھے۔اس دوران اداکاروں نے دلچسپ تصاویر لیں جن میں شاہد آفریدی پاکستانی اداکاراؤں کے ہمراہ کھڑے ہیں مگر ان کے چہرے پر آنے والے تااثرات سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ وہ ان کے بیچ کھڑے ہوئے آرام دہ محسوس نہیں کر رہے۔یہ تصویر انٹرنیٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔