دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو عبرت ناک شکست

برمنگھم : بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو عبرت ناک شکست

برمنگھم : بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک کے اسکور پر سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ صابر رحمان بھی 31 کے مجموعی پر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم اس کے بعد مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال نے عمدہ بیٹںگ کا مظاہرہ کیا اور 123 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔154 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 70 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن بنگلہ دیش کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب تجربہ کار شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار اور کیدر جادھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 87 رنزکا عمدہ آغاز فراہم کر کے ہدف تک رسائی مزید ا?سان بنا دی۔ شیکھر دھاون 46 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔لیکن پہلی وکٹ گرنے کے بعد بنگلہ دیش کیلئے وکٹ کا حصول ناممکن بن گیا اور کپتان ویرات کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ مل کر ناقابل شکست 178 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو نو وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرا دیا۔ہندوستان کی جانب سے ویرات کوہلی نے 96 اور روہت شرما نے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔