اسلام آباد ہائیکورٹ: عام انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ: عام انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست مسترد
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے انسانی حقوق کارکن بسمہ نورین کی دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 62 کی شق ڈی، ای اور ایف کے تحت کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل نامکمل ہے، ملک میں احتساب کا عمل ابھی جاری ہے۔

قرضوں کے حوالے سے بھی مکمل معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، امیدواروں کیلئے جاری نیا حلف نامہ قرآن و شریعت سے متصادم ہے لٰہذا 25 جولائی کو ہونے والے اتنخابات ملتوی کئے جائیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک کے 20 کڑور عوام وقت پر الیکشن چایتے ہیں، سپریم کورٹ حلف نامے کا ایشو پہلے ہی حل کر چکی ہے، عدالت نے درخواست خارج کر دی۔