خاتون اول کی طبیعت کے بارے میں تشویشناک خبر آگئی

خاتون اول کی طبیعت کے بارے میں تشویشناک خبر آگئی
کیپشن: وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں،فوٹو بشکریہ آئی این پی

لندن : پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت اچانک  خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں تھیں ، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کرنے کے بعد کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد سابق کلثوم نواز کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔

کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اُس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔مریم نواز نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ اب آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

۔واضح رہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔نواز شریف کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

2ff9e7f5ea835ce4d4768ed378d386ce