عام انتخا بات ،پی ٹی آئی کی سند ھ سے 75 امیدواروں کی فہرست جاری

عام انتخا بات ،پی ٹی آئی کی سند ھ سے 75 امیدواروں کی فہرست جاری
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : تحریک انصاف نے سندھ سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 میں سے 24 ، جب کہ سندھ اسمبلی کی 130 میں سے 51 نشستوں پر حتمی امیدوار وں کا اعلان کیا گیا ہے۔پارٹی کے سر براہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے امیدوار ہوں گے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق سکھر این اے 206 سے سید طاہر حسین شاہ، این اے 207 سے مبین احمد، حیدر آباد این اے 227 سے محمد حاکم، ٹنڈو محمد خان این اے 228 سے سید ذوالفقار علی شاہ، جام شورو این اے 233 سے ملک بہار خان، دادو این اے 234 سے لیاقت علی جتوئی، این اے 235 سے کریم علی جتوئی، کراچی ملیر این اے 236 سے مسرور علی، این اے 237 سے کیپٹن جمیل احمد خان، این اے 238 سے نعیم عادل شیخ ، کراچی کورنگی این اے 239 سے محمد اکرام ، کراچی شرقی این اے 242 سے سیف الرحمن، این اے 243 سے عمر ان خان ، این اے 244 سے سید علی حیدر زیدی، کراچی جنوبی این اے 247 سے ڈاکٹر عارف علوی، کراچی غربی این اے 248 سے سر دار عزیز، این اے 249 سے فیصل واوڈا، این اے 250 سے عطا اللہ، این اے 251 سے محمد اسلم ، این اے 252 سے ا?فتاب جہانگیر، کراچی وسطی این اے 253 سے محمد اشرف جبار، این اے 254 سے محمد اسلم خان ، این اے 255 سے محمد باقی مولوی، این اے 256 سے محمد نجیب ہارون شامل ہیں۔