شاداب خان نے مکی آرتھر سے مہنگا بل دلوانے کی تیاری کر لی

شاداب خان نے مکی آرتھر سے مہنگا بل دلوانے کی تیاری کر لی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : قومی ٹیم کے ابھر تے ہوئے آل رآنڈر شاداب خان نے گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے جنہوں نے شرط جیتنے کے باوجود انہیں کھانا نہیں کھلایا،اب آل راو¿نڈرنے ہیڈ کوچ سے مہنگا بل دلوانے کی تیاری کرلی ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈکے دوران کم از کم تین نصف سنچریاں سکور کرنے کی شرط لگائی تھی اورشرط ہارنے والے کو کھانا کھلانا تھا تاہم مکی آرتھر کی جانب سے انہیں شرط ہارنے کے با وجود ابھی تک کھانا نہیں کھلایا گیاہے،شاداب خان نے اب مشروط کھانا نہ کھلانے پر مکی آرتھر سے مہنگا بل دلوانے کی تیاری کرلی ہے او ر اب وہ ان سے لمبا خرچہ کروانا چاہتے ہیں ،لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ اب وہ چاہتے ہیں کہ مکی آرتھر دبئی میں کھانا کھلائیں ،وہاں ان کا خرچہ زیادہ ہوگا کیوں کہ دبئی کافی مہنگا شہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔تین نصف سنچریاں : مکی آرتھر شاداب خان سے شرط ہار گئے

یاد رہے کہ دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کو اپنی بلے بازی مزید بہتر بنانے کا کہا تھا جس پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ آپ فکر ہی نہ کریں ،اس دورے میں تین ٹیسٹ میچ میں اور میں تین ہی نصف سنچریاں بناو¿ ں گا اور وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں